معزز اراکین انتظامیہ کمیٹی اور قابل احترام
السلام عليكم
اس کائنات کے مالک عظیم اور ہم سب کی جانوں و سانسوں کے مالک رب تعالی، اپنے محبوب اللہ تعالیٰ کے ذکر پاک سے بات کا آغاز کرتا ہوں اور سب سے پہلے اس قادر مطلق کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے مجھے ایک عظیم قوم کے خدمت گار کے طور پر منتخب کیا۔
میں نے اپنے دورِ صدارت میں ہر ممکن کوشش کی کہ قانونی ضابطوں اور اصولوں کے اندر رہتے ہوئے سوسائٹی کے معاملات چلاؤں اور اس کام میں اگر رب تعالی نے عزت بخشی اور سرخرو کیا تو اس میں میرے ساتھیوں یعنی منیجنگ کمیٹی کے ممبران اور آفس اسٹاف کا قابل قدر تعاون بے حد نمایاں ہے کہ اگر وہ میرے لیے سہولیات پیدا نہ کرتے تو لازمی امور کی انجام دہی میں کچھ نہ کچھ کمی ضرور رہ جاتی ۔
Contact Form